Oct ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
  • بن سلمان نے شام کے بارے میں اپنی غلط پالیسیوں کا اعتراف کیا

لبنان کے ایک اخبار کے مطابق سعودی ولیعہد بن سلمان نے شام کے بارے میں اپنے ملک کی پالیسیاں غلط ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

لبنان کے اخبار الدیار نے پیر کے روز بعض باخبر ذرائع‏ کے حوالے سے دمشق کے بارے میں ریاض کی غلط پالیسیوں کے بارے میں سعودی ولیعہد بن سلمان کا بیان نقل کیا ہے۔

اس اخبار کے مطابق بن سلمان نے حال ہی میں سعودی عرب سے قریب بعض لبنانی شخصیات سے گفتگو میں کہا ہے کہ ریاض نے شام اور شامی صدر بشار اسد کے بارے میں غلطیوں کا ارتکاب کیا ہے۔ اخبار الدیار نے اس سلسلے میں مزید لکھا ہے کہ سعودی ولیعہد بن سلمان نے شام کے بارے میں اپنے ملک کی پالیسیاں غلط ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے لبنان کی ان شخصیات سے شام کی طرف رجحان پیدا کرنے کی اپیل کی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ بعض عرب ملکوں کے حکام نے بھی شامی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس