Oct ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • افغان عوام کے دشوار مسائل پر اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ نے افغانستان میں امریکہ کی شکست اور اس ملک پر طالبان کے کنٹرول کے بعد لاکھوں افغان شہریوں کے بے گھر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے افغانستان کے معاشی و اقتصادی حالات بد سے بدتراور ابتر ہونے پر سخت انتباہ دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ نو ماہ کے دوران افغانستان میں تقریبا سات لاکھ افغانستان شہری بے گھر ہوئے ہیں اور آئندہ نومبر ماہ سے اس ملک کی نصف سے زائد آبادی کو صحیح خوراک کی فراہمی سے محرومی کا سامنا کرنا پڑ جائے گا۔

طالبان نے تین ہفتے قبل ہزاروں کی تعداد میں بے گھر لوگوں کو کابل سے شمالی افغانستان کے مختلف صوبوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا۔ ان بے گھر افراد نے اگست کے مہینے میں طالبان اور افغانستان کی سابق حکومت کے فوجی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی خونریز جھڑپوں کے بعد اپنے گھر بار اور آبائی علاقوں کو ترک کر دیا تھا۔

دریں اثنا افغانستان کے نگراں وزیر دفاع نے تاکید کی ہے کہ طالبان کسی کو بھی سرزمین افغانستان کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یعقوب محمد عمر نے کہا کہ طالبان، کسی بھی ملک کو افغانستان کی سرزمین کو کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں دیں گے۔

ٹیگس