عراق میں حکومت کی تشکیل کیلئے صدر دھڑے کی سرگرمیاں
Oct ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
عراق میں حکومت کی تشکیل کیلئے صدر دھڑے کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔
موازین نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر دھڑے کے رہنما امیر الکنانی نے کہا ہے کہ حکومت کی تشکیل کیلئے انتخابی نتائج کی منظوری کے منتظر ہیں تا کہ ہمیں معلوم ہو جائے کہ کسے کتنی نشستیں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر دھڑا 4 سال کیلئے حکومت کی تشکیل کے حوالے سے ان سیاسی اتحاد یا گروہوں سے مذاکرات کرے گا جن کے نظریات ہم سے قریب ہوں۔
واضح رہے کہ عراق میں 329 کرسی والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق، مقتدی صدر کی قیادت والے صدر دھڑے کو سب سے زیادہ 73 سیٹیں ملیں تاہم اسے حکومت کی تشکیل کیلئے دوسرے سیاسی اتحاد اور دھڑوں کو اپنے ساتھ ملانے کی ضرورت ہے۔