Oct ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی اپنے طالبانی ہم منصب امیر خان متقی کے ہمراہ (فائل فوٹو)
    وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی اپنے طالبانی ہم منصب امیر خان متقی کے ہمراہ (فائل فوٹو)

افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت نے پاکستان میں افغان سفارت خانے سمیت تینوں افغان قونصل خانوں میں سفارت کار تعینات کر دئے ہیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے بیس اکتوبر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق طالبان حکومت نے سردار احمد شکیب کو اسلام آباد میں افغان سفارتخانے جبکہ حافظ محب اللہ شاکر، گل حسن ابو محمد اور عباس خان محمد کو بالترتیب پشاور، کوئٹہ اور کراچی کے افغان قونصل خانوں میں فرسٹ سیکریٹری کی حیثیت سے تعینات کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبان حکومت کے یہ سفارت کار نہ صرف پاکستان پہنچ گئے ہیں بلکہ کم از کم تین نے اپنے کام کا آغاز بھی کر دیا ہے تاہم اس حوالے سے جب پاکستان اور طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمانوں سے پوچھا گیا تو دونوں کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کے ترجمان ہادی بحر کا کہنا ہے کہ سفارت خانے کو افغان وزارت خارجہ کی جانب سے یہ نوٹیفیکیشن موصول تو ہوا ہے لیکن اُن کے مطابق ’ان سفارت کاروں نے ابھی تک کام شروع نہیں کیا ہے۔

ٹیگس