Nov ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کو نظر نہیں آ رہے سعودی جرائم۔ کارٹون

گزشتہ چھے برسوں سے یمن پر سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی بہیمانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران اقوام متحدہ نے بحران یمن میں صدی کے بدترین انسانی المیے کے رقم ہونے کا اعتراف تو کیا ہے تام وہ اور اسکی سکیورٹی کاؤنسل نہ صرف سعودی اتحاد کو لگام دینے میں ناکام رہے بلکہ انہیں یمنی حکام کی جانب سے سعودی عرب کی حمایت اور اسکی جانبداری کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کا کہنا ہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے ایلچی یمنی عوام کے مفادات سے زیادہ سعودی اتحاد کے مفادات کے لئے کام کرتے رہے ہیں اور نہیں یمنی عوام کے خون سے زیادہ سعودی اتحاد کی مرضی کی فکر لاحق رہتی ہے۔

ابھی حال ہی میں یہ خبر منظرعام پر آئی تھی کہ یمنی عوام کے لئے بھیجی گئی انسان دوستانہ امداد سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کے اندر نظر آئی ہے اور وہ بجائے اس کے کہ یمنی عوام کے ہاتھ میں پہنچتی، اُسے جارح فوجیوں کے درمیان خیرات کے طور پر تقسیم کر دیا گیا۔

ٹیگس