افغانستان کے صوبہ بامیان میں بدامنی
Nov ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبہ بامیان میں ایک مسافر بس پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کئی مسافر ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔
شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بامیان کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بامیان کے ضلع یکاولنگ میں ایک مسافر بس پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ حملہ آور بس کو لوٹنا چاہتے تھے۔
پندرہ اگست کو افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اس ملک کے مختلف علاقوں میں بدامنی پھیل گئی ہے اور اس سلسلے میں مزارشریف میں مسلسل شبانہ جھڑپوں اور اس کے خلاف اس علاقے کے لوگوں کے مظاہروں کو بطور مثال پیش کیا جا سکتا ہے۔