ادلب اور حماہ صوبوں میں شامی فوج کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن
Nov ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
شام میں فوج نے صوبے ادلب کے مشرقی اور صوبے حماہ کے مغربی علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو توپخانے سے نشانہ بنایا۔
المیادین ٹی وی چینل کے مطابق، شامی فوج نے حماہ کے شمال مغربی مضافاتی علاقے ’السرمانیہ‘ اور ادلب کے جنوبی مضافاتی علاقے ’بینن‘ میں جبہت النصرہ کے ٹھکانوں اور مورچوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں دسیوں دہشتگرد ڈھیر ہو گئے۔
شام میں ادلب اور حماہ صوبے، دہشتگردوں کے آخری ٹھکانے ہیں۔
شام میں دہشتگرد گروہ شکست کے قریب پہونچ گئے ہیں۔