Nov ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں بھانک آگ لگی

صیہونی دارالحکومت تل ابیب کی جنوبی سڑک ھاتساویرا میں اتوار کی شب ایک پارکنگ میں بھانگ آگ بھڑک اٹھی۔

صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت کے مطابق، آگ لگنے سے پارکنگ میں ایک دھماکہ ہوا جس کے بارے میں یہ گمان ظاہر جا رہا ہے کہ پارکنگ میں موجود دھماکہ خیز مواد میں ہوا ہے۔

واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی لمبی قطار جائے وقوعہ پر نظر آئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے ایک کار میں آگ لگی جس کے بعد قریب میں رکھے آتش گیر مادے میں سرایت کر گئی۔

یہ آتش زدگی اتنی بھیانک تھی کہ فائر بریگیڈ کے عملہ نے آس پاس کی عمارتوں میں آگ کے پھیلنے پر انتباہ دیتے ہوئے انہیں خالی کرا لیا۔

مالی یا ممکنہ جانی نقصان کے حوالے سے ابھی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ٹیگس