شمال مغربی اردن میں فلسطینی نوجوان کی شہادت
Nov ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا ہے۔
عرب چوبیس ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح شمال مغربی اردن کے طوباس علاقے میں ہونے والی جھڑپ میں صیہونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں پر یلغار کر کے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب انتہاپسند صیہونیوں نے شمالی نابلس کے برقہ دیہات کے قریب رہنے والے فلسطینیوں پر حملہ کردیا اور ان پر پتھر برسائے جس کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔
صیہونی حکومت انیس سو سڑسٹھ سے غرب اردن پر قبضہ کئے ہوئے ہے اور اس وقت اس علاقے پر پانچ لاکھ سے زیادہ صیہونی انتہاپسند قابض ہیں جبکہ غرب اردن کے کل فلسطینیوں کی تعداد تیس لاکھ سے زیادہ ہے۔