Nov ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

پاکستان، افغانستان کے ہوابازی کے عملے کو ٹریننگ دے رہا ہے۔

شفقنا نیوز کے مطابق، طالبان اور پاکستان کے درمیان ہوئي مفاہمت کے تحت یہ ملک افغانستان کے ہوابازی کے ادارے کے عملے کو آگ بجھانے، سکورٹی، ٹریفک کنٹرول، موسمیات، ہوائی اڈے کے انتظام کے شعبے میں ٹریننگ دے رہا ہے۔

طالبان کے نائب وزیر خارجہ کے حالیہ اسلام آباد دورے کے بعد یہ اتفاق ہوا ہے۔

دوسری طرف اسلام آباد میں افغانستان کے سفارتخانے نے دونوں ملکوں کے درمیان ہفتے میں 10 پرواز شروع ہونے کی خبر دی ہے۔ منگل کے روز ٹویٹ کے ذریعہ دی گئی خبر کے مطابق ان میں سے دو پرواز جمبوجٹ طیاروں کی ہوگی جبکہ باقی پروازوں کے طیارے چھوٹے ہونگے۔

ٹیگس