Nov ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran

ترکی اور عرب امارات کے اعلیٰ حکام نے دس سال بعد ایک دوسرے سے ملاقات کی۔

ترکی کے صدر رجب اردوغان اور متحدہ عرب امارات کے ولیعہد محمد بن زاید آل نہیان کی دس برس کے بعد ملاقات ہوئی۔ اماراتی ولیعہد ترک صدر کی دعوت پر ایک سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز ترک دارالحکومت انقرہ پہنچے۔

 ترکی اور عرب امارات کے درمیان قطر کی انقرہ کی جانب سے ہونے والی حمایت، لیبیا، شام ، یمن اور دیگر مسائل کو لے کر گزشتہ برسوں سے اختلافات جاری تھے۔ سنہ ۲۱۲ کے بعد ان ممالک کے اعلیٰ حکام کی یہ پہلی ملاقات ہے۔

ٹیگس