Nov ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
  • کربلائے معلی پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، عراقی فورسز کی بر وقت کارروائی

عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے صوبہ کربلا کے نزدیک دھماکہ خیز مواد کے حامل ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا۔

شفق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملک کے سیکورٹی اہلکاروں نے صوبہ کربلا کے نزدیک دھماکہ خیز مواد کے حامل ایک ڈرون طیارے کو سرنگوں کر دیا۔

عراقی ذرائع کے مطابق یہ ڈرون طیارہ 10 کیلوگرام دھماکہ خیز مواد لے کر کربلائے معلی کی جانب اڑ رہا تھا۔

عراق کے باضابطہ ذرائع نے ابھی تک نہ ہی اس خبر کی تائید کی ہے اور نہ ہی اس کی تردید کی ہے۔

2017 میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گرد گروہ داعش کو شکست دے دی تھی لیکن عراق کے مختلف صوبوں میں داعش کے باقی بچے عناصر اب بھی سرگرم ہیں اور دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دیتے ہیں۔

 

ٹیگس