Dec ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran

 جنوبی لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں تحریک حماس کے ہتھیاروں کے ایک ذخیرے میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تقریبا 30 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

پناہ گزین کیمپ میں رہنے والوں نے میڈیا کو بتایا کہ سور شہر کے نزدیک شمالی ٹاور پناہ گزین کیمپ میں تحریک حماس کی مسجد کے نزدیک ہتھیاروں کے ذخیرے میں دھماکہ ہوا جس کے بعد شدید آگ لگ گئی۔

پورے سور شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ واقعے کے اسباب کی تحقیقات شروع ہوگئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ گیس سیلینڈر اور آکسیجن سیلینڈر کے ایک ذخیرے میں پہلے آگ لگ گئی جس کے بعد وہ پھیلتے ہوئے ہتھیاروں کے ذخیرے تک پہنچ گئی۔

دھماکے کی جگہ کے آس پاس کے پورے علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

 

 

ٹیگس