Dec ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • داعش نے کابل دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

داعش دہشتگرد گروہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعے کو ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

آوا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگرد گروہ نے مغربی کابل میں جمعے کو ہونے والے تین دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ جمعے کو مغربی کابل میں پے درپے تین دھماکے ہوئے تھے۔

طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے ان دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور ایک خاتون سمیت چارافراد زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد طالبان کی اعلان کردہ تعداد سے زیادہ ہے۔

افغانستان میں طالبان کے تسلط کے بعد سے داعش کے حملے بڑھ گئے ہیں اور اس دہشت گرد گروہ نے اکثر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل طالبان حکام نے میڈیا سے اپنے انٹرویو میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ داعش افغانستان کے لئے کوئی سنجیدہ خطرہ نہیں ہے اور ان کے اکثر اڈے ختم ہوگئے ہیں۔

ٹیگس