Dec ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۰ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے تحریک مزاحمت کے ہتھیار آمادہ ہیں

بیرون ملک فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ تحریک مزاحمت کے ہتھیار چلنے کے لئے مکمل آمادہ ہیں اور غاصب صیہونی حکومت کو ہر جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔

بیرون ملک فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک مزاحمت، غاصب صیہونی حکومت کو شکست دے کر اسے اسی مقام پر پہنچا دے گی کہ جہاں سے اس غاصب حکومت نے اپنا آغاز کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت مسلسل ناکامیوں کی بنا پر بہت کمزور ہو چکی ہے، وہ فلسطینیوں کے پختہ عزائم کی بدولت ان کا مقابلہ کرنے کی کوئی سکت نہیں رکھتی۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کامیابی حاصل کر کے رہے گی۔ خالد مشعل نے کہا کہ تحریک مزاحمت کی طاقت مسلسل مضبوط ہوتی جا رہی ہے اور غاصب صیہونی حکومت نے سن دو ہزار آٹھ، دو ہزار بارہ، دو ہزار چودہ اور دو ہزار اکیس میں اس کا بخوبی مشاہدہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تحریک استقامت کے گروہوں خاص طور سے تحریک حماس نے فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی کسی بھی قسم کی جارحیت پر ہمیشہ سخت خبـردار کیا ہے۔

ٹیگس