Dec ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۳۳ Asia/Tehran
  • شامی وزیر خارجہ نے ملک کے بحران کی اصلی وجہ بتا دی

شام کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ترکی کی کھلی حمایت کی وجہ سے آج بھی اس ملک میں داعش اور نصرہ فرنٹ جیسے دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں۔

فیصل مقداد نے کہا کہ یہ دہشت گرد گروہ شام کے شمال مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں موجود ہیں۔

انہوں نے الاخباریہ چینل سے گفتگو میں کہا کہ دمشق حکومت کافی حد تک دہشت گردی سے مقابلے میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔

شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی کے مفاد شام کے عدم استحکام یا اس کی تباہی میں پوشیدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کو اقوام متحدہ یا اس کے سفیر سے کوئی پریشانی نہیں ہے بلکہ ہماری اصل پریشانی ان ہزاروں دہشت گردوں سے ہے جن پر اربوں ڈالر خرچ کئے جا چکے ہیں تاکہ وہ شام کو نیست و نابود کردیں۔

فیصلہ مقداد نے یہ بھی بتایا کہ ترکی نے شام کے کچھ حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے جن کو ہم آزاد کرا کے ہی دم لیں گے۔

شام کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے خلاف عائد پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شامی قوم کے خلاف امریکا اور یورپی ممالک کی ظالمانہ اقتصادی پابندیاں، پوری طرح سے غیر قانونی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے دہشت گردی کے بہانے شام پر 2011 سے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

ٹیگس