Oct ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • شام نے دہشتگردوں کو جواب دے دیا

شام کے صوبے ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کاروائی کا آغازہوگیا ہے

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام اور روس کی فوج نے مشترکہ طور پر ادلب میں دہشتگردوں کے خلاف بڑی کارروائی شروع کی۔

شام کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماہ کے دیہی علاقوں «القاهره»، «العنکاوری»، اور «سهل الغاب» میں بھی دشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ کارروائی  شام کے علاقے دیرالزور میں دو روز قبل ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو مغربی شام کے صوبے حمص میں ایک فوجی اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب پر ڈرون طیارے کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد جاں بحق اور 240 زخمی ہوگئے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے- جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور پانچ بچے بھی شامل ہيں ۔

شام کی حکومت نے اس دہشت گردانہ اقدام کے بعد ملک میں تین روزہ عام سوگ کا اعلان کیا ہے-

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شام کی حکومت ، فوج اور عرام کو تعزیت پیش کی ہے اور جاں بحق والوں کے پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد شفایابی کی دعا کی ہے-

شام کے وزیر خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صوبہ حمص کی فوجی اکیڈمی پر ڈرون طیارے کے ذریعے کئے گئے وحشیانہ حملے کے بارے میں تفصیلات بیان کیں - فیصل مقداد نے کہا کہ اس طرح کے دہشت گردانہ اقدامات کے پیچھے امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا ہاتھ ہے۔ فریقین نے اس گفتگو میں دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے مقصد سے عالمی برادری اور علاقے کے ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے لئے، ٹھوس عزم و ارادے کی ضرورت پر تاکید کی-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے- ناصر کنعانی نے شام کی حکومت، فوج، عوام، اور جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ٹیگس