Jan ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • دیرالزور میں امریکہ کا ہیلی برن آپریشن، شامی شہریوں کا اغوا

غاصب امریکی فوجیوں نے ہیلی برن آپریشن میں دیرالزور کے ایک گاؤں سے کئی شامی شہریوں کو اغوا کر لیا۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ سیرین ڈیموکریٹک فورس نے امریکی فوج کے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے  دیرالزور کے العزیزیہ دیہات پر حملہ کیا اور کئی افراد کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اغوا کی اس کارروائی میں مسلح افراد نے لوگوں کے گھروں پر حملہ کیا اورگھر کے دروازے توڑ کر انھیں اور ان کا مال و اسباب لوٹ لیا۔

اس سے قبل بھی سیرین ڈیموکریٹک فورس کے دہشتگرد، شام میں اپنے زیرقبضہ علاقوں میں اس طرح کی کارروائیاں انجام دے چکے ہیں اور دیرالزور، رقہ اور حسکہ کے مضافات سے سیکڑوں افراد کو یرغمال بنا کر اپنے کیمپوں میں پہنچا دیا ہے۔

ان علاقوں کے عوام، شہریوں کے خلاف امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ گروہ کے دہشتگردانہ اقدامات پرکئی بار اپنے سخت غم و غصے کا اظہارکرچکے ہیں۔

 

ٹیگس