Jan ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
  • طالبان کے وزیر خارجہ کی احمد مسعود اور اسماعیل خان سے ملاقات کی تصدیق

طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے تہران میں، احمد شاہ مسعود اور اسماعیل خان سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

نیوز ایجنسی فارس کے مطابق، طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکام سے ملاقات کے لیے تہران کا دورہ کرنے والے امیر خان متقی نے، معروف جہادی رہنما اسما‏عیل خان کے علاوہ معروف کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود سے بھی ملاقات کی ہے۔

اسماعیل خان اور احمد مسعود دونوں طالبان مخالف رہنما شمار ہوتے ہیں۔

 طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اتوار کے روز تہران پہنچے تھے اور آج کابل واپس لوٹ گئے۔   

طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اسما‏عیل خان اور  احمد مسعود دونوں کو اطمینان دلایا ہے کہ وہ کسی بھی تشویش اور پریشانی کے بغیر وطن واپس آجائیں۔

گزشتہ روز طالبان حکومت کے وزیر خارجہ اور احمد مسعود کے درمیان تہران میں ملاقات کی خبریں سامنے آئی تھیں جن کی پنجشیر محاذ کے ترجمان کی جانب سے تردید کی گئی تھی۔

پیر کو ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ تہران مختلف افغان دھڑوں کا میزبان ہے، اور ہمیں امید ہے کہ ان ملاقاتوں کا افغان عوام کے لیے اچھا نتیجہ برآمد ہوگا۔  

 

ٹیگس