ترکی نے شام کے صوبے حسکہ پر پھر گولہ باری کی
Jan ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۵ Asia/Tehran
ترک فوج نے شام میں دہشتگردوں کی حمایت کے تناظر میں اس ملک کے حسکہ صوبے پر توپخانے سے حملہ کیا۔
سانا نیوز کے مطابق، ترک فوج کی توپخانہ اکائی اور اسکے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے صوبے حسکہ کے شمالی مضافاتی علاقے ”تل تمر“ کے گاؤں پر حملہ کیا۔
اس حملے میں ’الدردارہ‘ اور ’العبوش‘ گاؤں میں گھروں کو بھاری نقصان پہونچا۔
ترکی شام میں دہشتگردوں کا اوم حامی شمار ہوتا ہے۔
حالیہ مہینوں میں ترک فوج نے دہشتگردوں کی حمایت میں شامی فوج کے ٹھکانوں، بنیادی تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو باربار نشانہ بنایا ہے۔
اس وقت شام کے مشرقی علاقوں پر ترک فوج کا قبضہ ہے۔
شمالی شام پر ترکی کے حملے اور ناجائز قبضے کی بین الاقوامی سطح پر مذمت ہو رہی ہے۔