Jan ۲۲, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۲ Asia/Tehran
  • شامی عوام نے دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے خلاف محاذ کھول دیا

شام کے صوبہ ادلب کے مختلف شہروں کے باشندوں نے دہشت گردوں کی جانب سے مقامی نوجوانوں اور لوگوں کی گرفتاریوں پر اعتراض کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ کی نام نہاد حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  شمالی صوبہ ادلب کے دیر حسان علاقے کے لوگوں نے سنیچر کو دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے خلاف مظاہرے کئے۔

عنب بلدی نامی ویب سائٹ کے مطابق مظاہرین ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین اپنے رشتے داروں کی تصاویر بھی اٹھائے ہوئے نے جن کو دہشت گرد گروہ نے اغوا کر لیا ہے۔

مظاہرین ان افراد کی جلد رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشت گرودوں نے بلا سبب ہی لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے اور وہ کسی کو جواب بھی نہیں دے رہے ہیں۔

اس سے پہلے بھی کئی علاقوں میں دہشت گردوں کے ہاتھوں لوگوں کی بلا وجہ گرفتاریاں ہوتی رہی ہيں اور لوگ مظاہرے کرتے رہے ہیں۔

ٹیگس