افغانستان، شیعہ برادری پھر دہشت گردوں کے نشانے پر
Jan ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۶:۵۷ Asia/Tehran
افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں اقلیتی برادری ہزارہ کے اکثریتی علاقے میں منی بس میں بم دھماکے سے 4 خواتین سمیت 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبائی حکام نے بتایا کہ بم منی بس کے فیول ٹینک سے جوڑ دیا گیا تھا اور دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوئے۔
ہرات کے صوبائی ہسپتال کے سربراہ عارف جلال نے بتایا کہ شہید افراد میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔
منی بس پر بم دھماکے کی ہرات کے انٹیلیجنس دفتر کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی تھی۔
انٹیلیجنس دفتر کے ترجمان ثابت ہاروی کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے یہ دستی بم تھا اور مسافر بس کی فیول ٹینک سے جوڑ دیا گیا تھا۔