شام، الحسکہ جیل پر قبضہ، امریکیوں کا ڈرٹی گیم شروع، داعش کے قیدیوں کو .... ویڈیوز
شام کے صوبہ الحسکہ میں موجود مقامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ امریکی فوجیوں اور اس کے ایجنٹوں نے دہشت گرد گروہ داعش کے قیدیوں کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ میں موجود مقامی ذرائع نے شہر کی الصناعہ جیل پر قبضے کے لئے ہونے والی جھڑپیں ختم ہونے کی خبر دی ہے۔
اس سے پہلے جیل کے پاس دو خطرناک دھماکے ہوئے تھے جو داعش کے دہشت گردوں کا واچ ٹاور تھا۔ اس دھماکے کے بعد داعش کے دہشت گردوں نے جیل پر حملہ کر دیا تھا تاکہ سارے قیدیوں کو فرار ہونے کا موقع مل جائے۔
ان ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے حملہ آور عناصر اور جیل میں موجود دہشت گردوں نے امریکا کی ثالثی کے بعد ہتھیار زمین پر رکھ کر خود کو کردوں کے حوالے کر دیا تھا اور اس کے عوض میں انہوں نے سیرین ڈیموکریٹک فورس کے مغوی عناصر کو سپرد کر کر دیا تھا۔
ان ذرائع کا کہنا ہے کہ کرد عسکریت پسندوں نے امریکا کے تعاون سے کچھ بسوں کے ذریعے داعش کے تسلیم ہونے والے عناصر کو جنوبی الحسکہ کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔