امریکی دہشتگرد شام میں داعش کو ٹریننگ دینے میں مصروف
شام میں موجود امریکی دہشتگرد، تکفیری دہشتگرد ٹولے داعش کے عناصر کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔
لبنان کےالمیادین چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شام عراق اور اردن کی مشترکہ سرحد پر اسٹریٹیجک علاقے التنف میں واقع امریکی دہشتگردوں کی چھاؤنی میں داعشی دہشتگرد ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں۔
امریکہ نے داعش کے خلاف نام نہاد بین الاقوامی اتحاد تشکیل دینے کے بعد شام کے اس علاقے پر گزشتہ کئی برسوں سے قبضہ جما رکھا ہے اور علاقے میں بد امنی اور عدم استحکام کا باعث بنا ہوا ہے۔
حال ہی میں اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بصام صباغ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں یہ کہا تھا کہ امریکہ شام میں دوبارہ داعش کو زندہ کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔
امریکی دہشتگرد اپنے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ساتھ مل کر شام میں تیل کے حامل علاقوں پر قابض ہیں اور ایندھن کے ذخائر کے ساتھ ساتھ اسکے غلات کی بھی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔