Feb ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • طالبان نے پنجشیر کو فتح کرنے کے لئے مزید فوجی روانہ کردیئے

طالبان گروہ نے صوبہ پنجشیر کے لئے مزید فوجی روانہ کردیئے ہیں۔

افغانستان کا صوبہ پنجشیر افغان حکومت کے لئے ایک چیلنج بنا ہوا ہے ۔

افغانستان کے قومی استقامتی محاذ کے جوان، صوبہ پنجشیر میں کئی بار طالبان فوجیوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

افغان نیوز ایجنسی شفقنا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پنجشیر میں افغانستان کے قومی استقامتی محاذ اور طالبان گروہ کے درمیان ہونے والی حالیہ جھڑپوں کے بعد طالبان نے اس صوبے میں مزید فوجی روانہ کئے ہیں۔

عینی شاہدوں نے ضلع عنابہ کے تاوخ علاقے میں طالبان اور قومی استقامتی محاذ کے درمیان سنگین جھڑپیں شروع ہونے کی خبر دی ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

 

ٹیگس