دوحا ائیرپورٹ پر اترا موساد کا طیارہ، قطر خاموش
اسرائیلی چینل نے دعوی کیا ہے کہ دوحا ائیرپورٹ پر ایک اسرائیلی طیارے نے لینڈنگ کی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ایک ٹی وی چینل نے اپنے ٹوئٹ میں دوحا ائیرپورٹ پر اسرائیل کے ایک طیارے کے اترنے کی خبر دی۔
صیہونی میڈیا نے دعوی کیا کہ یہ پرائیویٹ طیارہ تھا جو دوحا کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر اترا۔
اسرائیلی چینل کان نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اسرائیل کا پرائیویٹ طیارہ N467AM جو اب تک موساد کے لئے کام کرتا تھا، قطرکے دار الحکومت دوحا پہنچا۔
اسرائیلی ٹی وی چینل کان کے نامہ نگار ایتای بلومینتال نے اس طیارے کے راستے کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے یہ خبر نشر کی۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ آٹھ دن پہلے بھی متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی صدر کے طیارے کے راستے میں تبدیلی کی خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد اسرائیلی فوج کے ایک طیارے کے دوحا میں لینڈنگ کی خبر سامنے آئی تھی۔
ابھی تک دوحا نے دونوں ہی خبروں کے بارے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔