Feb ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۶ Asia/Tehran
  • فلسطینی نوجوانوں کا قتل، فلسطینی گروہوں کی جوابی کاروائی کی دھمکی

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے ویسٹ بینک میں تین فلسطینی مجاہدین کی شہادت پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے تمام گروہوں سے مقابلے کی اپیل کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مغربی کنارے کے نابلس شہر میں تین فلسطینی مجاہدین کی شہادت پر تمام فلسطینی گروہوں کا رد عمل سامنے آیا ہے اور تحریک حماس نے اسی طرح کی جوابی کاروائی کی اپیل کی ہے۔

تحریک حماس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں آیا ہے کہ نابلس میں دشمن کے جرائم اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ سارے فلسطینی گروہ صیہونی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کے جمع ہونے کی جگہ پر آگ لگا دیں۔

ویسٹ بینک میں تحریک حماس کے عہدیدار جاسم البرغوثی کا کہنا ہے کہ نابلس میں ہونے والے آج کے جرائم نے ثابت کر دیا کہ صرف مزاحمت کے ذریعے ہی فلسطینی قوم کی حفاظت کی جا سکتی ہے اور سیکورٹی ہماہنگی کا نتیجہ صیہونی حکومت کے زیادہ سے زیادہ جرائم کے علاوہ کچھ اور برآمد نہيں ہوگا۔

واضح رہے کہ فلسطین کی وزارت صحت نے ایک گاڑی پر صیہونی فوجیوں کی شدید فائرنگ کی وجہ سے تین فلسطینی مجاہدین کی شہادت کی خبر دی ہے۔

فلسطین کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یہ ان تینوں مجاہدین کا تعلق، فلسطین کی تحریک فتح کی فوجی شاخ کتائب شہداء الاقصی سے تھا۔

 

ٹیگس