فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کا مقابلہ جاری رہے گا : جہاد اسلامی
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ شہدائے نابلس کے خون کا انتقام لیا جائے گا اور مقبوضہ فلسطین میں غاصب و دشمن صیہونیوں کا ہرجگہ مقابلہ کیا جائے گا
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ نے شہدائے نابلس کےاہل خاندان سے ٹیلی فونی رابطے میں کہا کہ منگل کو نابلس میں شہید کئے جانے والے جوانوں کا خون پامال نہیں ہوگا -
غاصب صیہونی فوجیوں نے منگل کو شہر نابلس میں ایک گاڑی پر فائرنگ کے بعد اس میں سوار تین فلسطینی جوانوں کو شہید کردیا اور ایک کو گرفتار کرلیا۔
زیاد نخالہ نے کہا کہ ان شہداء میں مثالی شہادت پسندانہ کارروائیوں کی راہ میں قدم رکھا اور اپنے مجاہد بھائیوں کی مانند جام شہادت نوش کرلیا۔
جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ غرب اردن میں جہادی کارروائیاں ہرگز رکنے والی نہیں ہیں اور آئندہ دیکھیں گے کہ دشمن کا اندازہ غلط نکلا اور وہ ناکام ہوگیا ہے۔
زیادہ النخالہ نے کہا کہ انھیں فخر ہے کہ وہ تمام استقامت پسند قوتوں کے شانہ بشانہ ،سرزمین فلسطین اور ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیتوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔