Feb ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • شامی کردوں کا اعتراف، داعش بدستور طاقتور ہے

شامی کرد کے ایک سینئر کمانڈر کا کہنا ہے کہ داعش اب بھی آپریشن کی طاقت رکھتا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیرین ڈیموکریٹک فورس کے کمانڈر مظلوم عبدی کا کہنا ہے کہ داعش کے سرغنہ کے قتل کے باوجود اس گروپ کے عناصر ادھر ادھر پھیل گئے ہیں اور ان میں آپریشن کی بدستور طاقت ہے۔

ایس ڈی ایف عسکریت پسند گروہ کے سینئر کمانڈر کا کہنا تھا کہ داعش کے سرغنہ ابو ابراہیم القرشی کے قتل کے باوجود یہ گروہ بدستور خطرناک تصور ہوتا ہے۔

انہوں نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش بدستور بڑا خطرہ ہے، خاص طور پر صوبہ الحسکہ کی غویران جیل پر حملے اور شدید جھڑپوں کے بعد تو یہ گروہ اور بھی خطرناک شکل اختیار کر گیا ہے۔

مظلوم عبدی کا کہنا ہے کہ الحسکہ کی جیل پر داعش کے حملے کے دوران 121 کرد عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد داعش کے اہم سرغنوں کو کنٹرول میں کرنے کے لئے ضروری اقدامات انجام دیئے گئے۔ حملے کے ساتھ ہی داعش نے کئی جگہوں پر حملے انجام دیئے تھے جبکہ داعش کے عناصر کی تلاش کے لئے گھر گھر سرچ آپریشن انجام دیا گیا   

کرد کمانڈر کہنا تھا کہ داعش الحسکہ کی جیل پر حملہ کرکے اپنے حملوں کے حوالے سے نیا قدم اٹھانا اور نئے مرحلے میں دا‏خل ہونا چاہتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ داعش یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ ہم موجود ہیں اور ہمارے پاس فوجی طاقت پہلے جیسی ہی ہے۔

ٹیگس