Feb ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • سعودی ولیعہد اور برطانوی وزیر اعظم کی ٹیلیفونی گفتگو، ایران و یمن سمیت متعدد موضوعات پر ہوا تبادلہ خیال

برطانوی وزیر اعظم اور سعودی ولیعہد بن سلمان کے مابین ٹیلیفونی گفتگو میں ایران اور یمن سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ 

برطانوی وزیر ا‏عظم بورس جانسن اور سعودی ولی عہد بن سلمان نے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی معاہدوں، سکورٹی و دفاعی تعاون اور اسی طرح یمن اور ایران کے بارے میں ٹیلیفونی گفتگو کی۔
اس ٹیلیفونی گفتگو میں بورس جانسن نے ماحولیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے بارے میں تاکید کی۔ 
جانسن کو امید ہے کہ وہ برطانیہ کو ایک بڑے تجارتی ملک میں تبدیل کرنے کے لئے رواں سال  خلیج فارس تعاون کاؤنسل کے چھ ملکوں کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
برطانونی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، طرفین نے دفاعی و سکورٹی تعاون کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کا شمار سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کرنے والے اہم ملکوں میں ہے اور جنگِ یمن میں استعمال ہونے والے اسلحے کا بڑا حصہ برطانیہ کا فراہم کردہ ہے۔
بورس جانسن اور محمد بن سلمان کے مابین ایران اور یمن کے موضوع پر بھی گفتگو ہوئی۔
لندن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اس گفتگو میں امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونگے۔

ٹیگس