Feb ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۳:۰۹ Asia/Tehran
  • بی ڈی ایس نے پوما کمپنی کا بائیکاٹ شروع کر دیا

اسرائیل کے بائیکاٹ کے لئے عالمی سطح پر سرگرم تنظیم بی ڈی ایس نے اسپورٹس جوتے اور ڈریس بنانے والی کمپنی کے بائیکاٹ کی تحریک شروع کر دی ہے۔

تحریک کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی غاصبانہ طریقے سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کالونیوں کی تعمیر کی حمایت کرتی ہے اسی لئے اس کا بائیکاٹ کیا جانا چاہئے۔

یہ کمپنی 2018 سے ہیش ٹیگ بائیکاٹ پوما کو ٹوئٹر ہینڈل پر ٹرینڈ کروا رہی ہے۔ اس کے علاوہ تنظیم نے اپنے فیس بک پیج پر کہا ہے کہ اس تحریک کا مقصد، پوما پر دباؤ ڈال کر اسے اسرائیل کی نسل پرست اوراپارتھائیڈ حکومت کی حمایت سے پسپائی کرنا ہے۔

تنظیم نے کہا کہ اسرائیل، فلسطینیوں کے خلاف مجرمانہ اقدامات مسلسل انجام دے رہا ہے۔

2018 میں فلسطینی کے 200 سے زائد کھلاڑیوں کی دستخط کے ساتھ پوما کمپنی کے نام ایک خط جاری کیا گیا جس میں فلسطینی کھلاڑیوں نے اسرائیلی فٹبال کلب کی اسپانسرشپ ختم کرنے کے لئے پوما  پر زور دیا تھا۔

بی ڈی ایس تحریک کا ایک اثر یہ ہوا کہ قطر کی ٹیم نے پوما کمپنی کے ساتھ اپنا اگریمنٹ بڑھانے سے انکار کر دیا۔ ملیشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی نے بھی پوما کے ساتھ اپنی ٹیم کا اگریمنٹ ختم کر دیا۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ بی ڈی ایس اس کے لئے اسٹراٹیجک خطرہ بن گیا ہے۔

ٹیگس