Feb ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • شیخ جراح محلے میں صیہونیوں کی یلغار

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے پر حملہ کیا

مقبوضہ بیت المقدس کا شیخ جراح محلہ، گذشتہ دنوں، انتہاپسند صیہونیوں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں کا شکار رہا ہے۔اس محلے میں رہنے والے فلسطینی خاندانوں کو ان کا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

 ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی شب بھی شیخ جراح محلے پرحملہ کیا۔ شیخ جراح کے لوگوں نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جان دے دیں گے لیکن اپنے وطن کی حفاظت کریں گے

مقبوضہ بیت المقدس میں حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے شیخ جراح پر صیہونی انتہاپسندوں اور صیہونی فوجیوں کے حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شیخ جراح محلے میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں اور انتہاپسندوں کا حملہ کھلی جارحیت اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے کیونکہ پورا فلسطین پوری طاقت سے بیت المقدس کی حفاظت کے لئے اٹھ کھڑا ہوگا۔

شیخ جراح کے باشندوں کو ان کے گھروں سے باہر نکالنے کے صیہونی حکومت کے فیصلے کی عالمی سطح پر ہر طرف سے مذمت کی جا رہی ہے۔

ٹیگس