Feb ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • اشرف غنی کی وطن واپسی خارج از امکان نہیں، طالبان کا اعلان

طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر کی وطن واپسی کا امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

افغان نیوز ایجنسی آوا نے طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اعظم عبد السلام حنفی کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر محمد اشرف غنی اپنے بعض ساتھیوں کے ساتھ ملک واپس آ سکتے ہیں۔

عبد السلام حنفی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کر کے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی افغان شہری کے لئے وطن آنے پر کوئی پابندی اور خطرہ نہیں ہے اور طالبان حکومت خود کو تمام افغان شہریوں کی سیکورٹی کا پابند سمجھتی ہے۔

اشرف غنی اور ان کے قریبی افراد نے اس سلسلے میں اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے پندرہ اگست دوہزار پندرہ کو کابل میں طالبان کے داخل ہوتے ہی ملک چھوڑ دیا تھا۔

فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپ کے درمیان اشرف غنی کے ملک سے باہر نکل جانے پر شدید تنقیدیں ہوئی تھیں تاہم افغان صدر نے ان تنقیدوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس ملک چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا اور اگر وہ ملک میں رہتے تو خون خرابے کا امکان تھا۔

ٹیگس