Feb ۲۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۹ Asia/Tehran
  • شام کے شہر قنیطرہ پر صیہونی فوج کا پھر میزائل حملہ

صیہونی فوج نے شام کے شہر قنیطرہ پر میزائل حملہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے مقبوضہ جولان سے جنوبی شام کے شہر قنیطرہ میں کچھ جگہوں کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ جولان کے خط فاصل کے پاس واقع رویحینہ دیہات میں واقع ایک فوجی علاقے پر حملہ کیا ہے۔مقبوضہ جولان میں خط فاصل انیس سو چوہتر کی جنگ بندی معاہدے کے تحت قائم کی گئی تھی اور وہاں اقوام متحدہ کی محافظ امن فوج تعینات ہے۔

تل ابیب بحران شام کے دوران مقبوضہ جولان کے علاقے سے جنوب مغربی شام کے صوبہ قنیطرہ میں دہشت گرد گروہوں کی مدد کرتا رہا ہے۔ حکومت شام نے بارہا اقوام متحدہ کو خط لکھ کر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

ٹیگس