اسرائیل میں طیارہ گر کر تباہ، 2 ہلاک + ویڈیو
مقبوضہ فلسطین میں ایک ہلکا طیارہ گر گیا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے نزدیک ایک چھوٹا اور ہلکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
عبری زبان کے میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ سنیچر کی شام کو مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے میں ایک ہلکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
اسرائیل کے چینل-12 نے رپورٹ دی ہے کہ اس طیارے نے سنیچر کی صبح ریشون لٹسیون علاقے سے پرواز کی تھی اور وہ مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے ماسدا کی جانب جا رہا تھا کہ راستے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
اسرائیلی چینل-12 کا کہنا ہے کہ اس طیارے میں دو افراد سوار تھے اور آخری بار طیارے سے شورش علاقے میں اس سے رابطہ تھا۔ گرنے سے پہلے پائلٹ نے اطلاع دی تھی کہ موسم اچھا نہیں ہے اور اسے صاف نظر نہيں آ رہا ہے۔
صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا کہ طیارہ ایک کھلی جگہ پر گرا۔