Feb ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی کے لئے اسرائیل کے خلاف بر سر پیکار ہیں : حماس

فلسطین کی استقامتی تحریک حماس نے مسجد الاقصی کو غاصب صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی عوام کی جنگ و جدوجہد کی بنیاد بتایا ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی استقامتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے مسجدالاقصی اور فلسطینی نمازیوں کے خلاف جارحیتوں کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔ اس بیان میں تحریک حماس نے کہا ہے کہ دشمن کے خلاف جدوجہد اور مسجدالاقصی کا دفاع مسلم امہ اور فلسطینیوں کا فریضہ ہے تاکہ اس مقدس مقام کو غاصبوں کے قبضے سے آزاد کرایا جا سکے۔ مسجدالاقصی نہ صرف فلسطینیوں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے ایک مقدس مقام ہے اور صیہونی حکومت اس مقدس مقام کو مٹانا چاہتی ہے، لیکن فلسطینی عوام کی استقامت و بیداری نے اسرائیلی حکومت کو ناکام اور شکست سے دوچار کردیا ہے۔   

قابل ذکر ہے کہ مسجدالاقصی اسلامی و فلسطینی تشخص کی اصلی علامت کے طور پر پہچانی جاتی ہے، فلسطینی عوام خاص طور پر جمعے کو صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کے مقابلے میں باہمی اتحاد ویکجہتی کا مظاہر ہ کرنے کے لئے مسجد الاقصی میں بڑے پیمانے پر جمع ہوتے اور نماز جمعہ ادا کرتے ہیں۔

 

 

ٹیگس