مسجد الاقصیٰ کے خلاف سازشوں کی بابت حماس کا انتباہ
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے مسجد الاقصیٰ کے بارے میں صیہونیوں کی سازشوں کی بابت خبردار کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حماس نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی سازشوں کی بابت خبردار کرتے ہوئے اسلامی اور عرب ملکوں اور اسی طرح متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔ مسجد الاقصیٰ میں صیہونیوں کی نقل و حرکت میں تیزی اور خاص طور پر صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر بن گویر کے قبلہ اول کے بارے میں دیئے گئے سازشی منصوبے کے بعد حماس نے ایک بیان جاری کرکے غاصب صیہونی حکومت اور انتہا پسند صیہونیوں پر واضح کردیا ہے کہ اگر مسجد الاقصیٰ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ان کے نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے اس درمیان حماس نے فلسطینی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ قبلہ اول کی حفاظت کے لئے مسجد الاقصیٰ پہنچ جائيں۔
حماس نے ساتھ ہی اسلامی و عرب ملکوں اور اسی طرح او آئی سی سے بھی کہا ہے کہ وہ مسجد الاقصیٰ کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔