Mar ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی میں 80 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی

صیہونی حکومت کی طرف سے سخت بندشوں اور رکاوٹوں کے باوجود اسّی ہزار سے زائد فلسطینیوں نے آج مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کی

سحر نیوز/ عالم اسلام:  بیت المقدس میں اسلامی اوقاف اتھارٹی نے کہا ہے کہ تقریباً اسّی ہزار نمازیوں نے شدید بارش اور سردی کے باوجود مسجد الاقصی میں رمضان کے مقدس مہینے کے تیسرے جمعہ کی نماز ادا کی حالانکہ صیہونی حکومت نے مسجد اقصی میں نمازیوں کی شرکت پر سخت پابندیاں اور حفاظتی تدابیر عائد کر رکھی تھیں۔ اسرائیلی حکومت نے شمالی بیت المقدس میں واقع قلندیہ چیک پوسٹ کو بھی مغربی کنارے کے رہائشیوں کے لیے بند کر دیا جو مسجد اقصی میں نماز جمعہ میں شریک ہونا چاہتے تھے۔ مسجد الاقصی جوکہ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے فلسطینی عوام کی ریڈ لائن ہے اور وہ صیہونیوں کے تمام تر مظالم کے باوجود اس کے دفاع اور حفاظت کے لئے پرعزم ہیں-

ٹیگس