عراقیوں کا دہشتگرد امریکیوں کو نکال باہر کرنے کا عزم مستحکم، پھر فوجی کارواں پر حملہ
Mar ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
-
فائل فوٹو
عراقی ذرائع نے اس ملک میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے قافلے پر حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد امریکی فوجیوں کے اس قافلے کو صوبہ صلاح الدین میں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ابھی تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور اس حملے کی ذمہ داری بھی ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی۔
عراق میں دہشت گرد امریکی فورسز کے ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب روز کا معمول بن چکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کے بیشتر عوام اور سیاسی تنظیمیں اپنے ملک سے امریکیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی 5 جنوری 2020 کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔