Sep ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • عراق: امریکی دہشت گرد فوج کے اڈے عین الاسد میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے

عراقی سیکورٹی ذرائع نے، مغربی عراق کے صوبے الانبار میں امریکی دہشت گرد فوج کے عین الاسد اڈے میں دھماکے ہونے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے دہشت گرد فوجی اڈے میں چھے دھماکے ہونے کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ ایک اور عراقی سائٹ کا کہنا ہے کہ عین الاسد فوجی اڈے کے قریب دس راکٹ فائر ہوئے ہیں ۔ ابھی ان دھماکوں کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

عراق میں امریکہ کی دہشت گرد فوج دو ہزار تین سے تعینات ہے اور اس دہشت گرد فوج نے عین الاسد فوجی چھاؤنی قائم کر رکھی ہے جو عراق میں دہشت گردی کا سب سے بڑا اڈہ بنی ہوئی ہے۔

عراق میں صدام حکومت کے زوال اور داعش دہشت گرد گروہ کا قلع قمع ہوجانے کے برسوں بعد بھی عراق میں ہزاروں کی تعداد میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی موجود ہیں جو مختلف علاقوں میں تعینات ہیں اور ان دہشت گرد فوجیوں کے مجرمانہ اور جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس