Mar ۱۰, ۲۰۲۲ ۲۳:۴۵ Asia/Tehran
  • داعش کے نئے سرغنہ کا اعلان، جانیے کون ہے وہ خونخوار شخص؟

دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے نئے سرغنہ کا اعلان کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے جمعرات کی شام کو ایک بیان جاری کرکے اپنے سابق سرغنہ کی ہلاکت کی تائید کرتے ہوئے نئے سرغنہ کا اعلان کر دیا۔

داعش نے اپنے بیان میں کہا کہ گروہ کے سابق سربراہ ابو ابراہیم القرشی کی موت ہوگئی۔ المیادین چینل نے یہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ داعش نے ابو الحسن الہاشمی القرشی کو اپنا نیا سرغنہ منتخب کیا ہے۔

داعش کے ترجمان ابو عمر المہاجر کی جانب سے یہ ویڈیو پیغام جاری ہوا۔ اس پیغام میں دنیا کے مختلف ممالک میں اس گروہ کی خراب صورتحال کا اعتراف کرتے ہوئے شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ کی غویران جیل پر داعش کے حملے کی جانب اشارہ کیا اور دعوی کیا کہ داعش کے عناصر کا فرار ہونا ایک تاریخی واقعہ ہے۔

واضح رہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے دہشت گرد امریکی فوجیوں کی براہ راست حمایت سے یہ دکھاوٹی حملہ انجام دیا تھا جس میں داعش کے کئی سرغنہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ کچھ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت سے ہونے والے اس حملے کی وجہ سے کم از کم 750 داعش کے اعلی سرغنہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

ٹیگس