مسجد الاقصی میں ہزاروں نمازیوں کی شرکت
Mar ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
ہزاروں فلسطینیوں نے آج مسجد الاقصی پہنچ کر نماز جمعہ میں شرکت کی۔
بیت المقدس کے محکمہ اوقاف کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی عائد کردہ بندشوں اور ناکہ بندیوں کے باوجود، تیس ہزار فلسطینیوں نے آج مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے جمعے کی صبح سے مسجد الاقصی کے اطرف میں شدید بندشیں عائد اور علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا تھا۔
مسجد الاقصی فلسطینیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس مسجد شمار ہوتی ہے اور بیت المقدس میں اسلامی اور فلسطینی تشخص کی علامت ہے۔