افغانستان میں مارٹر دھماکہ، چار افراد ہلاک و زخمی
جنوبی افغانستان کے صوبہ پکتیا میں ایک مارٹر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پکتیا میں طالبان کے ادارہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ خالق یار احمد زئی نے اعلان کیا ہے کہ یہ واقعہ صوبہ پکتیا کے گردی سیری ضلع میں ایک مارٹر دھماکے کی وجہ سے پیش آیا جو پہلے پھٹا نہیں تھا.
چند روز قبل بھی اس صوبے میں ایک باقیماندہ مارٹر اور دھماکہ خیز مواد کے دھماکے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔
گزشتہ ہفتے اسی صوبے کی ایک مسجد میں بم کا دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں تیئیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
افغانستان پر قابض قوتوں اور داخلی جنگوں کے زمانے کے باقیماندہ دھماکہ خیز مواد کی موجودگی افغانستان کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں کی جان کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے اور اکثر و بیشتر لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔