Mar ۲۸, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۸ Asia/Tehran
  • بحرین سے اسرائیل کی دوستی، فوجی اتاشی بھی معین

صیہونی حکومت نے بحرین کے لئے اپنا فوجی اتاشی معین کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے نقب علاقے میں منعقد ہونے والے اجلاس کے ساتھ ہی صیہونی حکومت نے بحرین میں اپنا فوجی اتاشی معین کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 4 عرب ملکوں مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے وزرائے خارجہ نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے نقب میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ یائیر لاپید اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کی شرکت سے تشکیل پانے والے اجلاس میں شرکت کی۔

 اتوار کو یہ اجلاس ایسی حالت میں منعقد ہوا کہ مقبوضہ نقب کے علاقے میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل گزشتہ منگل کو شرم الشیخ میں مصری صدر السیسی، متحدہ عرب امارات کے ولیعہد محمد بن زاید آل نہیان اور صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینت کی شرکت سے سہ فریقی اجلاس تشکیل پایا تھا۔

منامہ میں صیہونی سفیر ایتان نائیہ کے پیر کے روز بتایا کہ اسرائیل بہت جلد ہی بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے دفتر میں اپنا فوجی اتاشی معین کرے گا۔

انہوں نے اسرائیلی فوج کے ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے یہ خبر دی لیکن ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ ابھی صحیح وقت معلوم نہیں ہے۔

ٹیگس