جنگ بندی پر مبنی سعودی دعوے کی قلعی کھل گئی، سعودی اتحاد نے یمن پر پھر بمباری کی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i403162-جنگ_بندی_پر_مبنی_سعودی_دعوے_کی_قلعی_کھل_گئی_سعودی_اتحاد_نے_یمن_پر_پھر_بمباری_کی
جارح سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے اپنے اعلان کے بعد یمن کے صوبے صعدہ پر وحشیانہ حملے کئے ہیں جن میں رہائشی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۳۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • جنگ بندی پر مبنی سعودی دعوے کی قلعی کھل گئی، سعودی اتحاد نے یمن پر پھر بمباری کی

جارح سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے اپنے اعلان کے بعد یمن کے صوبے صعدہ پر وحشیانہ حملے کئے ہیں جن میں رہائشی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں 5 یمنی شہری زخمی ہوئے۔

یہ حملے سعودی عرب کے اُس دعوے کے  بعد ہوئے ہیں جس میں اُس نے یہ کہا تھا کہ بدھ کی صبح  6 بجے سے ماہ رمضان المبارک میں امن کی برقراری  اور امن مذاکرات کے حصول کیلئے عارضی طور پر جنگ بندی کی جا رہی ہے۔

سعودی عرب متحدہ عرب امارات, امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے 26 مارچ 2015 سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

مزید دیکھیئے: سعودی اتحاد نے یمن میں فوجی کارروائی روکنے کا اعلان کر دیا