Apr ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین میں ایک اور شہادت پسندانہ کارروائی، 4 صیہونی زخمی

غرب اردن میں ایک فلسطینی نوجوان نے ایک بار پھر شہادت پسندانہ کارروائی کی جس میں 4 صیہونی زخمی ہوگئے۔

عبری زبان کے نیوز چینل  "ماکور ریشون"  کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے علاقے گوش عتصیون کے قریب  ایک فلسطینی نوجوان نے ایک بار پھرشہادت پسندانہ کارروائی کی اور چاقو کے پے در پے وار کئے جس سے 4 صیہونی زخمی ہوگئے۔

اس شہادت پسندانہ  کارروائی کے دوران صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

جمعرات کے روز غرب اردن کے شمالی علافقے میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور 7 زخمی ہوئے تھے۔

اس سے قبل مشرقی تل ابیب میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد صیہونی حکام میں خوف و ھراس پھیل گیا اور صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ تل ابیب میں ہر کوئی خوف میں مبتلا ہے اور تل ابیب کی سڑکوں پر لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں شہادت پسندانہ کارروائی کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ اس سے الخضیرہ اور بئر السبع نامی مقبوضہ علاقوں میں صیہونی دہشتگردی سے تنگ آئے فلسطینی نوجوانوں نے شہادت پسندانہ کارروائیاں کر کے متعدد غاصبوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

گزشتہ دو ہفتوں کے واقعات کے بعد صیہونی حکام نے مقبوضہ فلسطین، تل ابیب اور غرب اردن میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

ٹیگس