Apr ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج نے قدس کو فوجی چھاونی میں بدلا

قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکومت نے ماہ مبارک رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی مقبوضہ بیت المقدس میں بڑی تعداد میں فوجیوں کو تعینات کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں کشیدگی بڑھنے کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کل رات باب العامود میں غاصب صیہونی فوجیوں نے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف ربر کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل استعمال کئے۔ اسی طرح اتوار کے روز بھی غاصب صیہونی فوجیوں نے باب العامود اور مسجدالاقصی کے صحن میں روزہ دار فلسطینی عوام  پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کے مذھبی پروگرام کو خراب کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے مابین تصادم ہوا۔  صیہونی فوجیوں نے ربر کی گولیاں چلائیں جس سے 19 فلسطینی روزہ دار زخمی ہو گئے اور 10 فلسطینیوں کو غاصب اسرائیل کے فوجیوں نے اغوا کیا۔

اتوار کی جھڑپ کا دائرہ بیت المقدس میں باب الساہرہ اور سلطان سلیمان روڈ تک پھیل گیا اور صیہونی فوجیوں نے چیک پوسٹیں قائم کر کے فلسطینی جوانوں کا تعاقب اور انھیں گرفتار کرنا شروع کر دیا۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بیت المقدس اور مسجدالاقصی میں غاصب صیہونی حکومت کے اقدامات کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

 

 

ٹیگس