معذور افغان تیراک، امریکی بٹرفلائی مقابلوں کا ہیرو
Apr ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
افغانستان کے معذور تیراک محمدعباس کریمی نے امریکہ میں تیراکی کے پچاس میٹر کےفری بٹر فلائی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جسمانی لحاظ سے معذور تیراک عباس کریمی، امریکی ریاست انڈیانا پولیس میں ہونے والے سوئمینگ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
عباس کریمی نے فری بٹر فلائی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آئندہ وہ پچاس میٹر کے بیک اسٹروک سوئمنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ کریمی اس سے پہلے بھی عالمی مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں اور اب تک کئی گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
محمد عباس کریمی امریکہ میں رہائش پذیر اور افغان گولڈ بوائے کے نام سے مشہور ہیں۔