صیہونی فوج کا ایک بار پھر شام پر میزائیل حملہ
شامی فوج نے ایک بار صیہونی فوج کے میزائیل حملے کو ناکام بنا دیا۔
صیہونی فوج نے شام کے مغربی صوبے حماہ کے مصیاف علاقے پر سنیچر کی شام میزائیل حملہ کیا۔
نیوز ایجنسی سانا کے مطابق، شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے مصیاف علاقے پر صیہونی فوج کے مارے گئے کئی میزائلوں کو ہوا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔
رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے یہ حملہ لبنان کی ہوائي حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی لبنان سے کیا۔ صیہونی فوج شام پر میزائیل حملے کے لئے یا لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے یا پھر مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں کی طرف سے شام پر حملہ کرتی ہے۔
لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورسز نے بارہا صیہونی فوج کی طرف سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور لبنان کی ہوائی حدود کی خلاف ورزی کی خبر دی ہے۔
صیہونی فوج شام میں دہشتگردوں کی حمایت میں شام کے بنیادی ڈھانچوں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتی ہے، کیونکہ وہ شام میں دہشتگردوں کی مکمل شکست سے گھبرائی ہوئی ہے۔