یمن میں 24 گھنٹے میں درجنوں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی
جارح سعودی اتحاد یمن میں جنگ بندی کی ہر روز خلاف ورزی کر رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اس نے درجنوں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
جارح سعودی اتحاد یمن میں جنگ بندی کی ہر روز خلاف ورزی کر رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اس نے درجنوں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
یمن کے ایک فوجی ذریعے نے سنیچر کی رات سبا نیوز سے انٹرویو میں کہا کہ جارح سعودی عرب اور اس کے اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹے میں 61 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، جارح اتحاد کے بمباری اور جاسوسی کرنے والے جہازوں نے یمن کے مآرب، تعز، الجوف، حجہ، صعدہ، عمران، البیضا، الضالع اور الحدیدہ کے آسمان کے اوپر پروازیں کیں جب کہ صوبے مآرب اور لحج میں اس اتحاد کے فوجیوں نے مختلف اہداف پر راکٹ مارے ۔ قابل ذکر ہے کہ یمن میں 2 اپریل کو شام 7 بجے سے جنگ بندی کے نافذ ہونے کا اعلان ہوا، لیکن اس کے بعد سے شاید ہی کوئی دن ایسان گزرا ہو جب جارح اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کی ہو۔
یمن کے معاملے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینس گرینڈبرگ نے ایک اپریل کو یمن میں دو مہینے کی جنگ بندی قائم ہونے کی خبر دی تھی۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جارح سعودی اتحاد اور یمن کی قومی حکومت نے ملک میں دو مہینے کے لئے جنگ بندی کی اقوام متحدہ کی پہل کا مثبت جواب دیا ہے۔